اتائیت کیخلاف مہم ‘ ملتان کی کارکردگی بدستورناقص‘ 10 ویں نمبر پر رہا
ملتان(خصوصی رپورٹر )اتائیت کیخلاف مہم میں ملتان کی کارکردگی مسلسل ناقص جا رہی ہے۔صوبہ پنجاب کے 7 ٹاپ اضلاع میں جنوبی پنجاب کا اہم ترین ضلع ملتان جگہ نہیں بنا سکا ہے۔گذشتہ ماہ(اپریل 2021ء )انفرادی کارکردگی میں ضلع ملتان میں صرف ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جلالپورپیروالہ 10 ویں نمبر پر آئے۔پنجاب بھر کے 36 اضلاع میں ضلع فیصل آباد 58 اتائیوں کے کلینک سربمہر کرکے پہلے نمبر،ضلع گوجرانوالہ 43 اتائیوں کے کلینک سربمہر کرکے دوسرے نمبر اور ضلع رحیم یار خان 32 اتائیوں کے کلینک سربمہر کرکے تیسرے نمبر پر رہا۔