خود ساختہ صدر کی غنڈہ گردی کیخلاف آڑھتیوں کا احتجاج مظاہرہ
ملتان (نیوز رپورٹر)غلہ منڈی کے خودساختہ صدرشاہد عالم قریشی کی غنڈہ گردی پر غلہ منڈی کے آڑھتیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا متاثرہ وقاص نے بتایا کہ ہم غلہ منڈی میں دکانداروں کو گورنمنٹ ریٹ پر چینی فروخت کر رہے تھے کہ شاہد عالم قریشی نے بیٹوں اور غنڈوں کے ہمراہ اچانک حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی اور آڑھت میں موجود افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور دکان میں موجود نقدی بھی لوٹ لی حملہ آور شاہد عالم قریشی سستے داموں چینی لے کو مہنگے داموں فروخت کرنا چاہتا تھا انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں شاہد عالم قریشی اور غنڈہ عناصر سے نجات دلائی جائے اور انتظامیہ ان کے خلاف کاروائی کرے ،شاہد عالم قریشی اپنے غنڈوں کے ہمراہ ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں اس موقع پر دکانداروں نے کہا کہ ہمیں عامر بردارز سے سستی چینی مل رہی ہے مگر شاہد عالم قریشی غنڈہ گردی پر اتر آیا ہے لہذا ڈپٹی کمشنر ملتان،آر پی او سی پی اوفوری نوٹس لے کر ان غنڈہ گرد عناصر ے خلاف کاروائی کریں۔