زکریا یونیورسٹی ڈیلی ویجز ملازمین کا نویں روز بھی احتجاج،خود سوزی کی کوشس
ملتان(خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر نہ کرنے کے خلاف نویں روز بھی ڈیلی ویجز ملازمین نے احتجاج کیا نعرہ بازی کی وی سی کی طرف سے کمیٹی پر کمیٹی بنانے پر ملازمین مشتعل تھے۔ انتظامی بلاک میں سینکڑوں کی تعداد میں ملازمین نے نماز حاجت ادا کی۔ اور اللہ پاک سے دعا کی کہ اللہ پاک انتظامیہ کے دل و دماغ میں ڈیلی ویجز ملازمین کے لیے رحم کریں۔ اس موقع پر صدر ملک صفدر حسین کا کہنا تھا کہ ہم اپنا احتجاج تب تک جاری رکھیں گے جب تک ڈیلی ویجز اور ایڈہاک ملازمین ریگولر نہیں ہو جاتے اور انتظامیہ جتنی دیر کرے گی ہمارا احتجاج اْتنا ہی دن بدن شدت اختیار کرتا جائے گا۔ اور اس کی تمام تر ذمہ داری یونیورسٹی انتظامیہ پر ہوگی۔ملازمین نے گزشتہ روز خود سوزی کی بھی کوشس کی۔