ہواوے ٹیکنالوجیز کے وفد کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات
اسلام آباد(خبرنگار)ہواوے ٹیکنالوجیزکے وائس پریذیڈنٹ (مڈل ایسٹ ریجن) مسٹر" سپیس لی" کی قیادت میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے وفد کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات وفد کے دیگر اراکین میں ڈپٹی سی ای او ہوواوے پاکستان ،مسٹر وہان اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ہواوے ٹیکنالوجیز "احمد جہانزیب ملک" شامل تھے دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدوم زادہ زین قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے وفد نے وزیر خارجہ کو ہواوے ٹیکنالوجیز کی جانب سے پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بریفنگ دی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجیز سے آراستہ کرنے کے حوالے سے ہواوے ٹیکنالوجیز کے جذبے کی تعریف کی ،پاکستان میں ٹیکنالوجی کیشعبیمیں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ہم اقتصادی سفارت کاری کے تحت دنیا کی توجہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے میسر مواقعوں کی طرف مبذول کروا رہے ہیں ،ٓئی ٹی کو بروئے کار لا کر شفافیت اور بہتر گورننس کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ، وائس پریذیڈنٹ ہواوے ٹیکنالوجیز مسٹر سپیس لی نے، وزیر خارجہ کو ہواوے کی طرف سے نء متعارف کروائی گئی "آئیڈیا ہب سکرین" کا تحفہ پیش کیا۔