پینٹاگون کا عراق میں امریکی اڈوں پر حملوں پر اظہارتشویش
واشنگٹن(اے پی پی)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے عراق میں امریکی فوجیوں اور کنٹریکٹروں کے زیراستعمال اڈوں پر مسلسل حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق محکمہ دفاع کے پریس سیکرٹری جان کربی نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ان حملوں میں ملوث عناصر کا سراغ لگانے کے بعد مناسب جواب دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے کوئی قابل قبول شواہد دستیاب نہیں ہوئے جن کی بنیاد پر یہ کہا جاسکے کہ گزشتہ پیر کو حملے کا کون ذمہ دار ہے۔جان کربی نے صحافیوں کو بتایا کہ اس راکٹ حملے میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔