مسلم حکمران حضرت علیؓ کی جرأت و بہادری کی پیروی کریں ،شہنشاہ نقوی
کراچی(نیوز رپورٹر) ضمیر الحسن ٹرسٹ کے تحت نشتر پارک میں مرکزی مجلس عزاء بسلسلہ شہادت حضرت علیؓ منعقد ہوئی جس سے مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیائے اسلام حضرت علیؓکی جرأت و بہادری پر چلتے ہوئے اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرے کیونکہ حضرت علیؓ کے ہاتھوں تمام غزوات میں مسلمانوں نے فتح حاصل کی اور آپ نے اپنی پوری زندگی رسالت مابﷺ کے شانہ بشانہ ترویج دین کے مسائل پر بات کی ،مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے بھی دعا کی ،بعد ختم مجلس مرکزی ماتمی جلوس برآمد ہوا جو نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ صدر تبت سینٹر سے ہوتا ہوا حسینیاں ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوا ،شرکاء جلوس نے حکومتی قوانین اور ایس او پیز پر مکمل پابندی کی اور عزاداران امام حسین نے بھرپور شرکت کر کے اس بات کو واضح کردیا کہ ملت جعفریہ پر امن قوم ہے اور حکومت وقت کے ساتھ مکمل تعاون کرتی ہے ۔