قائد اعظم یونیورسٹی نے وفاقی پولیس سہولت مرکز پر سروے رپورٹ جاری کردی
اسلام آ باد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) قائد اعظم یونیورسٹی کے شعبہ نے وفاقی پولیس کے سہولت مرکز میں ایک چھت تلے شہریوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ سمیت دیگر تصدیق شدہ کاغذات کیلئے خدمات کے معیار پر اپنی سروے رپورٹ جاری کردی عام شہریوں سے لئے گئے تاثرات میں 95فیصد شہریوں نے اسلام آباد پولیس سروسزپر مکمل اعتماد کا ظہار کیا جبکہ 5فیصد لوگوں نے ملے جلے جوابات دئے، سہولت مرکز میں آنے والے شہریوںنے اپنی آراء میں وفاقی پولیس کی جانب سے فراہم کی گئی سروس کو اعلیٰ کوالٹی سے تعبیر کیا لیکن سروے میں تجویز دی گئی ہے کہ سہولت مرکز ایف سکس میں پینے کے پانی ، کسی بھی کاغذ کی فوٹو سٹیٹ کرانے ، آئے شہریوں کیلئے ٹک شاپ کی سہولتیں بھی شامل کی جائیں پولیس ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے آڈیٹوریم میں منعقدہ خصوصی تقریب میں ڈین یونیورسٹی ڈاکٹر محمد زمان نے سروے رپورٹ جاری کی جس میں آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن ، ڈی آئی جی کامران عادل ، ڈی آئی جی افضال احمد کوثر ، ڈی جی سیف سٹی چوہدری محمد سلیم ، ایس ایس پی ٹریفک فرض رشید ، ایس ایس پی آپریشنز سید مصطفی تنویر ،سربراہ ٹریفک پولیس ایف ایم ریڈیو میڈم عائشہ سمیت سروے کی تیاری میں خدمات انجام دینے والے یونیورسٹی طلبہ و طالبات ، پولیس افسران نے شرکت کی۔