صحافیوں کو قرض حسنہ سکیم میں شامل کیا جائے میں بھی اپنا حصہ ڈالوں گا: جلال الدین رومی
ملتان (سپیشل رپورٹر) ڈیرہ غازیخان چیمبر آف کامرس کے صدر و معروف صنعتکار خواجہ جلال الدین رومی نے کہا ہے کہ شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی قرض حسنہ سکیم میں شامل کرے ۔ شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے افراد کو اگر اس سکیم میں شامل کیا جاتا ہے تو پھر اس میں بالخصوص میں اپنا حصہ ڈالوں گا۔ میں ذاتی طور پر ایسے کئی صحافیوں کو جانتا ہوں جو نہ صرف ٹیلنٹڈ ہیں بلکہ وہ ماسٹر بھی ہیں ان کو بھی آگے نکلنا چاہئیے وہ اپنی صلاحیتوں میں قرض حسنہ سکیم سے اضافہ کر سکتے ہیں۔