امریکا : ماسک نہ پہننے کے باعث بیٹی کو سٹور میں داخلہ نہ ملنے پر خاندان نے سکیورٹی گارڈ کو قتل کر دیا
امریکی ریاست مشی گن کے شہر فلنٹ میں کورونا وائرس کے دوران بیٹی کو ماسک نہ پہننے کے باعث سٹور میں جانے کی اجازت نہ ملنے پر خاندان نے سکیورٹی گارڈ کو قتل کر دیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق مشی گن کے شہر فلنٹ میں43 سالہ سکیورٹی گارڈکالون مونیرلین نے سٹور پر ایک فیملی کی بیٹی کو ماسک نہ پہننے کے باعث اندر جانے سے روک دیا جس پر اس کی ماں شرمل ٹیگیو ، باپ لیری ٹیگیو اور بھائی رامونے بشپ نے سکیورٹی گارڈ کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا، جس کے بعد خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر 2 ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے تاہم بیٹی پر کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا۔