کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد چین کی رونقیں ایک بار پھر بحال ہونے لگی ہیں۔چین کے شہر ژی گونگ میں زندگی معمول پر آنے کے بعد 26ویں سالانہ ڈائناسار لالٹین فیسٹیول منعقد کیا گیا جس میں 550 ایکڑ پر پھیلے رقبے پر 200 سے زائد فنکاروں نے اپنی تیار کردہ لالٹین نمائش کیلئے پیش کیں جس میں کورونا وائرس سے متعلق بھی لالٹینیں شامل تھیں۔ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس لالٹین فیسٹیول میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جبکہ رنگ برنگی دیوہیکل لالٹینوں سے شہر جگمگا اٹھا، جس نے نہ صرف شہر کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے بلکہ دیکھنے والوں کو بھی مبہوت کردیا
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024