چاند نظر نہیں آیا، یکم رمضان المبارک 7 مئی کو ہو گا: رویت ہلال کمیٹی

مفتی منیب الرحمان کے زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا جس میں چاند نظر نہ آنے کی شہادتوں کے بعد ماہ صیام کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں محکمہ موسمیات، وزارت مذہبی امور، سپارکو اور نیوی کے حکام بھی شریک تھے۔ اجلاس میں ملک بھر سے رمضان کے چاند کے حوالے سے شہادتیں اکٹھی کی گئیں۔
کراچی میں منعقد ہونے والے مرکزی رویت کمیٹی کے اجلاس میں چاروں صوبوں سے ماہ صیام کا چاند نظر نہ آنے کی شہادتیں اکھٹی کرنے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں یکم رمضان المبارک 7 مئی بروز منگل کو ہوگا۔
مفتی منیب الرحمان نے ہدایت جاری کی تھی کہ مرکزی کمیٹی کے اعلان سے قبل کوئی پیشگوئی نہ کی جائے، مرکزی کمیٹی جو فیصلہ کریگی وہ حتمی ہوگا، میڈیا کا دینی فرض ہے کہ وہ فیصلے تک کوئی خبر نہ نشر کرے۔
خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ رمضان المبارک کا چاند ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 3 بج کر 46 منٹ پر پیدا ہوا جس کی وجہ سے چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔