غزہ : اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 19 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید جبکہ 51 فلسطینی زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ پٹی پر اپنے گھروں کو واپسی مہم کے 57 ویں مارچ کے دوران اسرائیلی فوج نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے فلسطینوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 نوجوان 31 سالہ رمزی اور 19 سالہ زئد خلیل موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ وحشانہ بمباری کی زد میں آکر مزید دو فلسطینی نوجوان 33 عبداللہ ابراہیم ابو ملوح، اور 29 سالہ اعلا البوبالی بھی شہید ہوگئے۔اسرائیلی فضائی حملے میں 50 کے قریب فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جن میں 10بچے، 2 خواتین اور 3 پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
واضح رہے کہ نہتے فلسطینی شہری گزشتہ برس مارچ سے یوم الارض کے موقع پر اپنے گھروں کو واپسی کی مہم کے تحت ہر جمعے کو پر امن احتجاجی مظاہرہ کرتے ہیں، گزشتہ روز شام کے صوبے حما اور ادلب کے متعددعلاقوں اوردیہات پرگولہ باری اورفضائی حملوں میں چارخواتین سمیت بارہ شہری ہلاک ہوگئے تھے۔