اسلام آباد : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ وفاقی کابینہ سےتوثیق کیےبغیرپٹرولیم مصنوعات مہنگی کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول 9روپے53پیسےفی لیٹر،ہائی اسپیڈڈیزل 4.89روپےفی لیٹر، مٹی کاتیل 7روپے46پیسے،لائٹ ڈیزل 6روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 108روپے42پیسےفی لیٹر اور ہائی اسپیڈڈیزل کی نئی قیمت122روپے32پیسےفی لیٹر ہوگئی ہے۔دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات پرجی ایس ٹی میں اضافےکانوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،۔ پیٹرول پرجی ایس ٹی 2 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد کردیا، ہائی اسپیڈ اور لائٹ ڈیزل پر ٹیکس کی یکساں شرح بڑھا کر 17فیصد کردی جب کہ مٹی کے تیل پرجی ایس ٹی 8 فیصد سے بڑھا 17 فیصد کردیا گیا ہے۔