وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی دونوں ملکوں کے لئے باہمی طور پر مفید ہے۔ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی خطے کی اقتصادی بہتری میں بھی اہم کردار ادا کررہی ہے۔ایک سوال پر کہ چین پاکستان میں اپنے فوجی اڈے قائم کرنا چاہتا ہے وزیرخارجہ نے کہا کہ ایسی باتوں میں کوئی صداقت نہیں اور اسے محض پروپیگنڈا قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن او راسکے خفیہ ادارے گمراہ کن پرپیگنڈا کررہے ہیں۔وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کو مولانا مسعود اظہر اور پلوامہ حملوں کے حوالے سے شرمندگی اٹھانا پڑی۔انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی فورم کے سامنے کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اپنے غیر ذمہ دارانہ رویے کی باعث شدید مشکل میں ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38