عمران اتنا جھوٹ بولتے ‘خود بھول جاتے ہیں حقیقت کیا ہے: شاہد خاقان
نارووال(نامہ نگار)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران اتنا جھوٹ بولتے ہیں کہ وہ خود بھول جاتے ہیں کہ حقیقت کیا ہے ،مسلم لیگ ن کا بیانیہ ایک کہ پاکستان آئین اور قانون کے مطابق چلنا چاہئے تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر ملک کی ترقی اور سالمیت کے لئے کام کریں۔این آر او مانگنے اور دینے والے پر لعنت ہو8ماہ میں مہنگائی دوگنی ہو چکی ہے آج بھی وقت ہے عمران خان سمجھ جائیں ورنہ سیاست پیچھے اور عوام آگے ہونگے ،آج پھر ملک میں آمریت کا خطرہ ہے،شہباز شریف کی خواہش تھی کہ وہ اپنا عہدہ کسی اور کے حوالے کر دیں مگر مسلم لیگ ن نواز شریف ہے اور تمام فیصلے نواز شریف کے چلتے ہیں ،عمران خان احتساب ہم سب کا کریں مگر ہم بھی عمران خان کا احتساب کریں گے ،ملک کے سب سے بڑے ٹیکس چور عمران ہیں ملک کے عطیات چوری کرنے والے عمران کے ثبوت ہم دیں گے،3ہزار ارب ڈویلپمنٹ ہم نے کی ہے نیب ایک روپیہ کرپشن ثابت نہیں کر سکا عمران خان کا ایک وزیر دوائیوں کے پیسے کھا کر بھاگ گیا ہے ،وزیر خزانہ چیئر مین گورنرسٹیٹ بینک کو نکال دیا یہ ان کی آٹھ ماہ کی کار کردگی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔قبل ازیںانہوں نے پنجاب سپورٹس جمنیزیم ہال نارووال میں پیغام پاکستان کانفرنس برائے امن و قومی یکجہتی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب نے مل کر انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جہادکرنا ہے اور ان طاقتوں کو شکست دینی ہے جو نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے ، جب تک انتہا پسندی اور دہشت کردی کی سوچ ختم نہیں ہو گی یہ جنگ بھی ختم نہیں ہو گی۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ اس کانفرنس کا نارووال انعقاد کا مقصد یہی ہے کہ نارووال کی دھرتی میں ایک سال قبل میرا لہو بہا اور اس نوجوان نے جس کے ذہن میں نفرت کے تعصب کو گھول دیاگیا کہ وہ گولی سے میری جان لینے پر تل گیا ، اور میں اس انتہا پسندی کی گولی کا نشانہ بن گیا ہمارا دین ہمیں امن کا پیغام دیتا ہے اور نفرت سے گریز کا درس دیتا ہے۔کانفرنس سے ڈاکٹر ریاض محمود ،ڈاکٹر فہیم ،پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز،علامہ نیاز حسین ،رامیش سنگ اروڑا،ڈاکٹر جیم چنن ،محمد راغب نعیمی، مولانا ابو الخیر آزاد،رانا شفیق پسروری ہشام بن صدیق،سید خورشید شاہ ، ڈاکٹر محمد ضیا الحق ،احمد اقبال چیئر مین ڈسٹرکٹ کونسل و دیگر نے بھی خطاب کیا۔