این اے 154کی محرومیوں اور ناانصافیوں کا خاتمہ کرینگے،خالد جاوید وڑائچ
ملتان(نامہ نگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر اور امیدوار این اے 154چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے کہا ہے کہ حلقہ میں موجود پشتونوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے اورملکرحلقے کی محرومیوں اورناانصافیوں کا خاتمہ کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونین کونسل نمبر69درانہ لنگاہ میں پشتون اتحاد کے سرپرست خان اکرم خان سمیت دیگر عہدیداروں فرمان خان،بادام خان،حسن خان،خیراللہ خان اور عزیز خان کی مسلم لیگ ن چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر پشتون اتحاد کے رہنمائوں نے چوہدری خالد جاوید وڑائچ کی حمایت کا اعلان کیا۔اس موقع پر پشتون اتحاد کے رہنمائوں نے کہا کہ عمران خان کے سیمینار پاکستان لاہور میں ہونیوالے جلسے نے پوری پاکستانی قوم کے ضمیر کو بیدار کردیا ہے ۔اب کسی بھی محب وطن پاکستان کیلئے عمران خان کا ساتھ دینے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا۔انہوں نے کہا کہ خالد جاوید وڑائچ این اے 154میں فری بس سروس چلائی اور بہت جلد فری موبائل ہسپتال چلانا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم چوہدری خالد جاوید کو اپنا نمائندہ تسلیم کرچکے ہیں۔