محکمہ ایجوکیشن ملتان نے ایک اور سکول میں مستقل ہیڈ مسٹریس تعینات کردی
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) محکمہ ایجوکیشن ملتان نے ایک او رسکول میں مستقل ہیڈ مسٹریس تعینات کردی بتایا گیا ہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول کریم ٹاون میں گریڈ 17 کی مسز تسنیم بطور اریٹک ہیڈ مسٹریس کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں اب ان کی جگہ پر خانیوال کی مسزشازیہ حیدر کو سینئرہیڈمسٹریس تعینات کردیاگیا ہے انہوں نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے ، واضح رہے اس سے قبل بھی دو سکولوں میں اریٹک سیٹوں پر مستقل تعیناتی کی جاچکی ہے۔