ملک بھر میں لوڈشیڈنگ جاری‘ سیہون میں گرمی سے 3 زائرین جاں بحق
کراچی‘ سیہون‘ بھیرہ‘ قصور‘ حافظ آباد ‘ کو ٹ ادو(ایجنسیاں‘ نامہ نگاران) کراچی میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی متعدد علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہوگیا۔ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں 3سے 4 گھنٹوں کی بجلی کے بندش جاری ہے جبکہ دیگر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10گھنٹے سے زائد ہو گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے گیس نہ ہونے کا بہانہ تھا۔گیس پوری ملنے لگی تو دیگر بہانوں سے لوڈ شیڈنگ دوبارہ شروع کردی گئی۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بن قاسم پاور سٹیشن پر فالٹ کے باعث سسٹم میں 200میگاواٹ کا اضافی شارٹ فال ہوا ہے جس کے باعث لوڈشیڈنگ میں ایک سے تین گھنٹے کا عارضی اضافہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بن قاسم پاور پلانٹ کی فنی خرابی دور ہونے میں 24 سے 36 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہر میں بجلی کی طلب 2950 میگاواٹ اور ڈیمانڈ 2440 ہے۔ دوسری طرف سیہون میں معروف صوفی بزرگ لعل شہبازقلندر کے عرس میں شرت کرنے والے تین زائرین شدید گرمی کے باعث جاں بحق ہو گئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ واضح رہے سیہون میں مشہور صوفی بزرگ حضرت لعل شہبازقلندر کے 766ویں عرس کی 3روزہ تقریبات کا آغاز کل سے ہو گا۔ دوسری جانب انتظامیہ نے عرس کے موقع پر دریائے سندھ اور نہروں میں نہانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ کوٹ ادو سے نامہ نگار کے مطابق کو ٹ ادو شہرا ور نو احی علا قوں میں گر می کی شدت میں اضا فہ کے سا تھ ہی بجلی کی اعلا نیہ اور غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈ نگ جا ری ہے جس کی وجہ سے کا روبا رٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں شہر یو ں محمد عدنا ن ، منو ر پٹھان ، فہیم مغل ، شیخ رضوان ، عا بد اویس و دیگر کا کہنا تھا کہ واپڈا اہلکا ر لا ئن لا سز پو رے کر نے کے لئے دن اور رات میں کسی بھی ٹا ئم کئی کئی گھنٹے کی لو ڈ شیڈنگ کی جا تی ہے غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈ نگ سے نہ صر ف کا روبا ر زند گی مفلو ج ہو کر رہ گئی ہے بلکہ بجلی سے وابستہ کا روبا ر بھی شدید متا ثر ہو رہا ہے واپڈا اہلکا ر بجلی چو روں کی پشت پنا ہی کر تے ہیں اور اور پھر لا ئن لا سز پو رے کر نے کے لئے مختلف دیہا تی فیڈر کی بجلی بند کر دی جا تی ہے شہر یو ں نے واپڈا کے اعلی حکام سے اصلا ح احوال کا مطا لبہ کیا ہے