مولانا فضل الرحمان کا وجاہت حسین گیلانی اور عطا المومن بخاری کے انتقال پر اظہار تعزیت
ملتان (نامہ نگار خصوصی) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بہنوئی دربار عالیہ حضرت موسیٰ پاک شہید کے سجادہ نشین مخدوم سید وجاہت حسین گیلانی کی وفات پر فاتحہ خوانی کے لئے گیلانی ہاؤس گئے اس موقع پر سابق وفاقی وزیر سید تنویر گیلانی اور ڈاکٹر صدیق ‘ شیخ الحدیث مولانا محمد اکبر‘ مولانا اسعد محمود بھی موجود تھے مولانا فضل الرحمن نے فاتحہ خوانی کے بعد مخدوم وجاہت حسین گیلانی کی دینی‘ تعلیمی‘ سماجی خدمات کو سراہا قبل ازیں مولانا فضل الرحمن دار بنی ہاشم ایم ڈی اے چوک مہربان کالونی پہنچے جہاں انہوں نے ابن شریعت مولانا سید عطاء المومن شاہ بخاری کی وفات پر سید کفیل بخاری‘ سید عطاء اﷲ شاہ ثالث بخاری ودیگر سوگواروں سے اظہار تعزیت کیا۔