آئندہ انتخابات کی تیاریاں تحریک انصاف نے خانیوال سے پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں کو آج انٹرویوز کیلئے طلب کر لیا
خانیوال(خبرنگار) پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کو حتمی شکل دینے کے لیے مختلف اضلاع کے امیدواروں سے انٹرویو کا سلسلہ شروع کردیا۔آج پانچ مئی صبح 10بجے ضلع خانیوال کے امیدواروں کو طلب کیاگیا ہے ۔امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنااصل شناختی کارڈ اور سور روپے کے سٹمپ پیپر پارٹی سے وفاداری کاحلف نامہ ساتھ لائیں۔انٹرویو ز جنوبی پنجاب کے صدر اسحاق خان خاکوانی کی رہائشگاہ پر ہونگے۔خانیوال سے حلقہ این اے151سے کرنل عابدمحمودکھگہ،حامدیارہراج، احمدیا ر ہراج متوقع امیدوار ہیں جبکہ صوبائی حلقہ206سے خانیوال شہر کی نشست سے مہرعمران پرویز دھول، شیخ احتشام لطیف ،ندیم خان ،رانا سلیم متوقع ہیں ۔مہرعمران پرویز دھول سابق ممبرپنجاب اسمبلی اورالیکشن2013میں بھی اس حلقے سے ٹکٹ ہولڈر تھے جبکہ سابق وفاقی وزیر حامدیارہر اج اور احمدیارہراج حقیقی بھائی ہیں اوردونوں ہی مذکورہ حلقے سے امیدوار ہیں ان حالات میں کرنل(ر)عابد محمود کھگہ جنہیں حلقے کے نظریاتی ووٹرز اور نظریاتی کارکنوں کی حمایت حاصل ہے مضبوط تصور کیے جاتے ہیں ۔صوبائی حلقہ209سے پی ٹی آئی کے واحد امیدوا ر فیصل خان نیازی ہیں اس حلقے سے دوسری درخواست مسزشاہدہ احمد کی ہے جو شعبہ خواتین پی ٹی آئی کی ضلعی صدر اور یو نین کونسل حلقہ 111کی چیئرپرسن ہیں اس حلقے میں تیسرا پینل بننے سے فیصل خان کی پوزیشن مزید مضبوط ہوئی ہے ۔فیصل خان نے الیکشن 2013میں بھی اس حلقے سے ریکارڈ ووٹ لیے تھے۔ اسی طرح صوبائی حلقہ 204 سے رانا وقارنثار پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے نئے امیدوار سامنے آئے ہیں یوسی چیئرمین ہیں اورحلقے میں برادری کا نمایاں ووٹ بنک رکھتے ہیں ۔دیگرحلقوں میں زیادہ تر سابقہ امیدوار ہی ہیں ۔آج ہونے والے انٹرویوزمیں امیدواروں کی شارٹ لسٹ اور تجاویز وسفارشات تیار کرکے پارلیمانی بورڈ کو بھیجی جائیں گی حتمی فیصلہ پارلیمانی بورڈ کریگا