عوامی راج پارٹی 11 کی بجائے 13 مئی کو قاسم باغ سٹیڈیم ملتان میں جلسہ کرے گی: جمشید دستی
خان گڑھ (خبر نگار )پاکستان عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید احمد دستی ،مرکزی سیکر ٹری اطلاعات رانا امجد علی امجد ، مرکزی فنانس سیکرٹری صابر عطاء تھہیم ،جنرل سیکرٹری رانا محبوب اختر اور جوائنٹ سیکرٹری محمد خان مروت نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہوئے عوامی راج پارٹی اب ملتان میں 11مئی کی بجائے 13مئی بروز اتوار 3بجے سہ پہر قلعہ کہنہ قاسم باغ سٹیڈیم ملتان پر جلسہ عام کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ نواز لیگ نے ان کے جلسہ عام میں رکاوٹیں ڈالیں اور سازشیں کیں تاہم عدالت کے فیصلہ پر سر تسلیم خم ہے۔ان کی جماعت اور قیادت عدالتوں کا احترام کرتی ہے اس لئے اب جلسہ عام 13مئی کو ہوگا۔