اشتہاری قرار دیئے جانے کے باوجود پولیس افسران کی عدم گرفتاری پر ڈی پی او ساہیوال کی ہائیکورٹ طلبی
ملتان (سپیشل رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے پولیس افسران کے خلاف گرفتاری کااشتہارجاری ہونے کے باوجود گرفتارنہ کئے جانے پرڈی پی اوساہیوال کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیاہے۔قبل ازیں ساہیوال کے خالدحسین نے مؤقف اختیارکیاتھاکہ اختیارات سے تجاوزاورگھرمیں داخل ہونے کے مقدمے میں ایک انسپکٹراورایک سب انسپکٹرپولیس ملزم ہیں جن کی مسلسل غیرحاضری پرمجازعدالت نے گرفتاری کے لئے اشتہارجاری کرکے مفرورڈی کلیئرکیاہوا ہے اس کے باوجوددونوں افسران ساہیوال چوکی اورتھانے پرتعینات ہیں اورفرائض انجام دے رہے ہیں جس پرعدالت نے سماعت 7 مئی کومقررکردی ہے۔