مقتولہ اقصیٰ کے ورثاء کا کلمہ چوک پر احتجاج‘ پولیس کارروائی نہیں کررہی ‘ اعلیٰ حکام نوٹس لیں: مظاہرین
ملتان (کرائم رپورٹر) تھانہ چہلیک کے علاقہ سے اغوا کے بعد مظفرگڑھ میں قتل ہونے والی اقصیٰ کے ورثاء نے گزشتہ روز کلمہ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ وقاص نے اقصیٰ کو اغوا کر کے بے دردی سے قتل کیا مگر پولیس کارروائی نہیں کررہی۔ مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تاہم پولیس افسران سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔