اسلام آباد:مارننگ شوز کنجر خانہ‘ ختم نہ ہوئے تو پابندی لگا دینگے‘ ہائیکورٹ
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے رمضان میں نجی چینلز پر مارننگ شوز کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے مقدمے میں فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 8مئی تک ملتوی کردی ہے کیس کی سماعت عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بنچ نے عدالتی کاروائی شروع ہوئی تو درخواست گزار ایڈووکیٹ وقاص ملک و دیگر عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر فاضل جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ رمضان ٹرانسمیشن اور مارننگ شوز کے حوالے سے سرکس لگے رہے تو عدالت ان پروگرامز پر پابندی عائد کردے گی عدالت نے مارننگ شوز کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اگر ان پروگراموں میں بھی کنجر خانہ ختم نہ ہوا عدالت ان شوز پر پابندی عائد کرے گی فاضل جسٹس نے کہا کہ مادر پدر آزادی سے ہمارا معاشرہ تباہی کی طرف جارہاہے نہ رمضان کا تقدس نہ کسی اور دن تہوار یہاں صرف ویلنٹائن ڈے کا تقدس ہے۔