راولپنڈی شہر اور ضلع میں قائم80 سرکاری ڈسپنسریوں کا کوئی والی وارث نہیں
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی شہر اور ضلع میں قائم80 سرکاری ڈسپنسریوں کا کوئی والی وارث نہ رہا 16 سال سے نئے ڈاکٹروں اور عملے کی بھرتی بند ہے جبکہ2016 ء سے ان ڈسپنسریوں میں ادویات تو کجا سٹیشنری بھی نہیں دی گئی اور معاملہ یہاں تک آگیا ہے کہ ڈسپنسریوں میں او پی ڈی رجسٹر بھی دستیاب نہیں یہ سرکاری ڈسپنسریاں مری کہوٹہ میں23 ، کلر سیداں چک بیلی خان اور ٹیکسلا میں19 راولپنڈی بلدیہ کے علاقے میں24 کی تعداد میں ہیں لیکن کسی منتخب ایم این اے ، ایم پی اے نے ان ڈسپنسریوں کو فعال کرنے کیلئے کوئی کردار ادا نہ کیا نہ ہی اس ضمن میں کوئی گرانٹ حاصل کی گئی ۔