نواز شریف کے13 مئی کو گوجر خان میں جلسہ عام کی اجازت کیلئے راجہ محمد حمید ایڈووکیٹ نے ڈپٹی کمشنر کو باضابطہ درخواست دیدی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور دیگر قائدین کے13 مئی کو ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر جی ٹی روڈ گوجر خان میں جلسہ عام کی اجازت کیلئے تحصیل صدر ن لیگ راجہ محمد حمید ایڈووکیٹ نے جمعہ کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل کو باضابطہ درخواست دے دی ۔