راولپنڈی سے دو لڑکیاں اغواء
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی سے دو لڑکیاں اغواء کرلی گئیں تھانہ بنی پولیس کو ناصر پرویز نے بتایا کہ جنگلات روڈ سے میری16 سالہ بیٹی مسکان کو ملزم حمزہ نے ورغلاء کر اغواء کرلیا ہےتھانہ صدر بیرونی کو نسیم اختر نے بتایا کہ میری22 سالہ بیٹی آمنہ نواز عرصہ چھ سال سے اڈیالہ گارڈن ولاز میں محمد جبار کے گھر کام کرتی تھی جو اچانک رات کو غائب ہوگئی مجھے یقین ہے کہ مدعیہ کی بیٹی کو ملزمان محمد جبار، اس کی بیوی اور بیٹے نے اغواء کرلیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔