صحافیوں پر بدترین لاٹھی چارج اور تشد د نے آمریت کے دور کی یاد تازہ کردی،اقبال سبحانی
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی سٹی کے رہنما اقبال سبحانی نے اسلام آباد میں عالمی یوم صحافت کے موقع پر پُر امن صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر شد ید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ آزادی اظہار کے نام نہاد دعویداروں کے احکامات کی قلعی کھول دی ہے صحافیوں پر بدترین لاٹھی چارج اور تشد د نے آمریت کے دور کی یاد تازہ کردی۔