تھانہ واہ کینٹ کا اے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) محکمہ انٹی کرپشن کی ٹیم نے ٹیکسلا کچہری میں ریڈ کرکے شہری سے رشوت وصول کرنے والے تھانہ واہ کینٹ کے اے ایس آئی کو گرفتار کرلیا مدعی عثمان یونس ولد محمد یونس سکنہ واہ کینٹ نے ریجنل ڈائریکٹر محمد عارف رحیم کو درخواست دی کہ اس کے مکان کے تنازعے پر اے ایس آئی شہزاد علی نے چھ لاکھ روپے رشوت مانگی لیکن میرے انکار پر اس نے مجھے گرفتار کر لینے کی دھمکی دی بعد میں اے ایس آئی نے مجھے25 ہزار روپے دینے کا کہا میں نے اسے15 ہزار روپے دے دئے اور دس ہزار روپے دینے کی مہلت مانگ لی ریجنل ڈائریکٹر نے انسپکٹر امجد شہزاد پر مشتمل ٹیم بنائی جس نے جوڈیشل مجسٹریٹ راجہ اعجاز کے ہمراہ ٹیکسلا کچہری میں ریڈ کرکے اے ایس آئی شہزاد علی سے نشان زدہ دس ہزار روپے کے نوٹ برآمد کر کے اسے گرفتار کرلیا زیر دفعات161 ت پ ،5(2)PCA PS ACE HQ ایف آئی آر نمبر14/2018 درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔