چیک ڈس آنر کے دو مقدمات درج
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے چیک ڈس آنر کے دو مقدمات درج کرلئے تھانہ کینٹ کو جہانگیر نے بتایا کہ مجھے رقم واپسی کیلئے اظہر نے چار لاکھ40 ہزار روپے کا چیک دیا جو بینک نے ڈس آنر کردیا تھانہ ائرپورٹ کو حبیب نے بتایا کہ رضوان نے ائرپورٹ سوسائٹی میں مجھے ساڑھے 9 لاکھ روپے کا چیک دیا جسے بینک نے ڈس آنر کردیا ۔