پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ: سندھ اور پنجاب کا میچ ٹائی
ملتان( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں پنجاب اور سندھ کے درمیان میچ ٹائی ہوگیا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔ آصف علی پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں سندھ کے کپتان عمر امین نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پنجاب نے آصف علی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ 50اووروں میں 9وکٹوں پر 310رنز بنائے۔ آصف علی نے 91گیندوں پر 14چوکوں اور 7چھکوں کی مدد سے 138رنز بنائے۔ اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 73سکور کیا جس میں 10چوکوں اور ایک چھکا شامل ہے۔ سندھ کے بلال آصف 3، تاج ولی 2، محمد اصغر، فواد عالم اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں سندھ کی ٹیم بھی مقررہ 50اووروں میں 7وکٹوں پر 310رنز بناسکی۔ سابق کپتان اور اوپنر سلمان بٹ نے 91گیندوں پر 17چوکوں کی مدد سے 101افتخار احمد نے 95رنز بنائے جس میں 9چوکے اور 2چھکے شامل ہیں۔ دونوں نے رنز کی شراکت کی۔ فواد عالم 38سکور کرپائے۔ پنجاب کے اسامہ میر 4، عمران خان اور اشفاق احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔