آل ملتان چیلنج کپ جمناسٹک چیمپئن شپ آج ہوگی
ملتان(سپورٹس رپورٹر)جنوبی پنجاب میں جمناسٹک کے بانی فضل حسین کھوکھر کی یاد میں آل ملتان چیلنج کپ جمناسٹک چیمپئن شپ کا انعقاد آج صبح 9بجے نیشنل جمناسٹک اینڈ ہیلتھ کلب عام خاص باغ دولت گیٹ ملتان میں کیا جائیگا۔جبکہ مرحوم فضل حسین کھوکھر کی برسی آج شام5بجے نیشنل جمناسٹک اینڈ ہیلتھ کلب میں کیا جائیگا۔