پہلا خواتین ون ڈے: پروٹیز نے بنگلہ دیش کو 106رنز سے ہرادیا
ملتان( سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ نے پہلے خواتین ون ڈے میں بنگلہ دیش کو 106رنز سے ہرا کر 5میچوں کی سیریز کا فاتحانہ آغاز کردیا ہے۔ پوچسفسٹروم میں پروٹیز نے مقررہ 50اووروں میں 9وکٹوں پر 270رنز بنائے۔ کلوئے ٹائرون 65اور لیزل لی نے 54سکور کیا۔ بنگلہ دیش کی جہاں آرا عالم، پانا گھوش اور فہیمہ خاتون نے 2، 2وکٹ لئے۔ جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم 49.3اووروں میں 164پر ڈھیر ہوگئی۔ فرغانہ حق 69پر ناٹ آؤٹ رہیں جنوبی افریقہ کی ڈین وان نیکرک 3اور کلوئے ٹائرون نے 2وکٹ لئے۔ کلوٹے ٹائرون پلیئر آف دی میچ قرا رپائیں۔