مشاہد حسین سینٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین منتخب
اسلام آباد (آئی این پی ) سینیٹر مشاہد حسین سید سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہو گئے ، سینیٹر جاوید عباسی نے ان کا نام تجویز کیا ۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا خارجہ پالیسی ایک ایسا علاقہ ہے جس میں وسیع قومی اتفاق رائے، قومی مفاد اور پاکستان کی بین الاقوامی تصویر محفوظ رکھنا ہے۔ غیر ملکی معاملات ، پڑوسیوں کے ساتھ امن اور اچھے تعلقات کمیٹی کی ترجیحات میں ہیں،سی پیک اور سب سے بہترین دوست چین کی حمایت، اتحاد کا فروغ ہماری غیر ملکی پالیسی کی بنیاد ہے،کمیٹی پارلیمنٹ اور حکومت کے درمیان پل بنانا چاہتی ہے۔