قرآن مجید
اگر ہم قرآن مجید کو اپنا آخری اور قطعی رہبر بنا کر شیوہ صبرورضا پر کاربند ہوں اور اس ارشادِ خداوندی کو کبھی فراموش نہ کریں کہ تمام مسلمان بھائی بھائی ہیں تو ہمیں دنیا کی کوئی ایک طاقت یا کئی طاقتیں مل کر بھی مغلوب نہیں کر سکتیں۔ ہم فتح یاب ہوں گے، اسی طرح جس طرح مٹھی بھر مسلمانوں نے ایران اور روم کی سلطنتوں کے تختے الٹ دئیے تھے۔
(جلسہ عام حیدرآباد دکن۔11 جولائی 1946ئ)