وزیراعظم راولپنڈی کے شہریوں کو رنگ روڈ کا تحفہ بھی دیں‘ ملک امریز حیدر
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) بانی و چیئرمین تحریک صوبہ پوٹھوہار بابائے پوٹھوہار نے پوٹھوہار ہاؤس میں عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم وزیراعظم پاکستان سپوت پوٹھوہار فخر کوہسار محمد شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی ذاتی دلچسپی سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کی تکمیل کے بعد افتتاح نصیب ہوا لیکن ہمیں یہ سمجھ نہیں آتی میرپور آزاد کشمیر جہلم‘ منڈی بہاؤالدین‘ گوجر خان‘ کلرسیداں‘کہوٹہ‘ بیول‘ راولپنڈی کے لاکھوں عوام کون سا روٹ استعمال کریں گے نئے ائرپورٹ تک پہنچنے کے لئے ان کو دو دن کا عرصہ درکار ہوگا ائرپورٹ تک تمام راستے جنگل ہیں اور رات کو فلائیٹوں میں نہ صرف ڈکیتی کا خطرہ ہے بلکہ جان گنوانے کا ڈر بھی موجود ہے مندرہ تا ترنول رنگ روڈ بائی پاس کا قیام اشد ضرورت ہے۔چار چھ گھنٹے فلائٹ لیٹ ہوجاتی ہے تو عوام کہاں جائیں گے ہم وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی پنجاب سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ اپنے آخری چند ایام اقتدار میں راولپنڈی بائی پاس کا افتتاح کرکے لاکھوں عوام کو نئے ائرپورٹ تک رسائی دی جائے۔