اسلام آباد میں فوڈ اتھارتی کے قیام، فوڈ ٹیسٹینگ لیبارٹری کیلئے 10 کروڑ مختص
اسلام آباد (وقائع نگار) چیف کمشنر اسلام آبا د آفتاب اکبر درانی کی زیرصدارت آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اسلام آباد انتظامیہ کے لئے آئندہ سال کے مالیاتی بجٹ میں جن منصوبوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں کے لئے رقم مختص ہوئی ہے ان پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے کئے گئے۔ چیف کمشنر اسلام آباد نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان منصوبوں کے پی سی ون بنائیں اور متعلقہ فورم سے ان کی منظوری لیںتاکہ آئندہ مالی سال میں ان پر کام شروع ہو۔ جن منصوبوں پر غور ہواا ن میں اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں زراعت کے فروغ کے لئے آبپاشی کے نظام میں واٹر سسٹم میں بہتری لانا اور اس آبپاشی نظام کے استعداد کار میں اضافہ لانا ہے ۔ اسلام آبا د میں اوقاف کے زیر کنٹرول مساجد کی اپ گریڈیشن کیلئے نئے مالی سال کے لئے 150.000 ملین روپے مختص ہوئے ہیں ۔مساجد کمیٹیوں سے مشاورت کی گئی ہے اور مساجد کی چار دیواری اور دیگر ترقیاتی کام ہونگے۔اجلاس میں اسلام آباد فوڈ اتھارٹی پروجیکٹ کے قیام کے لئے آئندہ مالی سال میں 100.000ملین روپے مختص ہوئے ہیں اس کے تحت اسلام آبا دمیں ایک اسٹیٹ آف آرٹ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم ہوگی اور دو موبائل لیبارٹریاں ہونگی اور فوڈ اتھارٹی کے لئے آفس بلڈنگ تعمیر ہوگی اور اسٹاف کی بھرتی ہوگی ۔ جی الیون فور میں آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن کمپلیکس فیز ٹو کی تعمیر کے لئے آئندہ مالی سال میں 400.000ملین روپے کی رقم مختص ہوئی ہے جس میں آئی سی ٹی انتظامیہ کے دیگر دفاتر ہونگے جس میں محکمہ اوقاف، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ہیلتھ اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے دفاترہو ہونگے۔ یہ فائیو اسٹوری بلڈنگ ہوگی ۔اسلام آباد انتظامیہ کے سینئر آفیسرز کی رہائش کے لئے رہائشوں کی تعمیر ہوگی جس کے لئے 400.000ملین روپے مختص ہوئے ہیں ۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں کسانو ں کے لئے زرائع آمدن میں اضافے اور فوڈ سیکورٹی کے لئے زرعی ٹیکنالوجی کی مد دسے سبزیوں اور انگور کی کاشت میں اضافے کے لئے 28.776ملین روپے مختص ہوئے ہیں ۔ کسانوں زیادہ سے زیادہ سبزیاں پید اکریں گے ۔ چیف کمشنر اسلام آباد نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں چھوٹے کسانوں کو زیادہ سہولتٰیں فراہم کی جائیں۔ اجلاس میں متعلقہ افسروں نے ان پر وجیکٹس بارے بریفنگ دی ۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں واٹر ہارویسٹنگ ٹیکنکس پر وجیکٹ کیلئے 25.140ملین روپے مختص ہوئے ہیں اس میں چیک ڈیمز اور واٹر شیڈ مینجمنٹ بنیں گے اور بارش کے پانی کوذخیرہ کر کے زارعت کے فروغ کے لئے استعمال کیا جائے گا ۔اسلام آبا د اسپورٹس بورڈ اور انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لئے نئے مالی سال میں 150.000ملین روپے مختص ہوئے ہیں ۔ ا س میں زون ٹو سیکٹر F-17 میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ایک اسپورٹس اسٹیڈیم تعمیر ہوگا اور کھلاڑیوں کے لئے اکاموڈیشن ہوگی اور اسپورٹس بورڈ کے لئے اسٹاف کی بھرتی اور دفتر بلڈنگ تعمیر ہوگی ۔اجلاس میں اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کے لئے تین سہولت مرکزاور آٹو میشن سنٹرز قائم ہونگے جس کے لئے 50.000ملین روپے آئندہ مالی سال میں مختص ہوئے ہیں ۔ ان میں محکمہ لیبر انڈسٹریز اور سوشل ویلفیئر ، کوآپریٹوہاوسنگ سوسائیز ڈیپارٹمنٹ اور سیل ڈیڈ رجسٹری آفس کے تحت 13سروسز کو الیکٹرانک سروس میں ون ونڈو کے تحت شہریوں کو سہولتیں فراہم ہو نگی ۔اس میں نئے اسٹاف کی بھرتی ، پروکیورمنٹ ۔ بلڈنگ کی تعمیر ، فرنیچر وغیرہ شامل ہیں۔