مختلف ٹریفک حادثات میں 5 افراد زخمی
فیروز والا (نامہ نگار) کالاخطائی روڈ پر موٹر سائیکل پھسل جانے سے دو عورتوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا۔ زخمی ہونے والی ثریا بی بی، نازیہ بی بی وغیرہ شامل ہیں۔ شاہدرہ سٹیشن کے قریب ٹرین سے گر کر 50 سالہ شخص شدید زخمی ہوگیا۔