فیرو زوالہ:سرکاری ہائوسنگ کالونی کی گرین بیلٹ پر بااثر افراد نے ڈیرے بنا لئے
فیرو زوالہ (نامہ نگار) شیخوپورہ میں سرکاری ہائوسنگ کالونی لاہور روڈ کی گرین بیلٹ پر راتوں رات بااثر افراد نے قبضہ کرکے اپنے ڈیرے بنا لئے ہیں اور دفتر ہائوسنگ کالونی سے چند گز کے فاصلہ پربعض افسروں کی ملی بھگت سے گرین بیلٹ پرپختہ تعمیرات کاکام بھی شروع ہوگیاہے جس کے خلاف ہائوسنگ کالونی کے سینکڑوں مکینوں نے شدید احتجاج کیاہے چیئرمین انسانی حقوق فورم بدرمنیر چوہدری ایڈووکیٹ نے اس بارے میں ایک تحریری شکایت چیف جسٹس آف پاکستان مسٹرجسٹس ثاقب نثار اور چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کوبھی بھیجی ہے جس میں کہاگیاہے کہ ہائوسنگ کالونی کی کروڑوں روپے مالیت کی گریں بیلٹس کی اراضی پرقبضہ کرنے اور اس میں ملوث افسروں کے خلاف فوری طورپر کارروائی کی جائے محکمہ ہائوسنگ کالونی کے ذرائع نے ملی بھگت وغیرہ کے الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔