دیانت داری سے فرائص سر انجام دینے والے کو عوام اور محکمہ دونوں عزت دیتے ہیں،عارف نواز
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کیپٹن (ر) عارف نواز نے کہا ہے کہ جرائم کی بیخ کنی انصاف کی فراہمی اور فرض شناسی سے نوکری کر نے والے افسرا ن و اہلکار محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھو مر ہیں ،محنت اور دیانت داری سے فرائص سر انجام دینے والے کو عوام اور محکمہ دونوں عزت دیتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میںنمایاں کا رکردگی پر پنجاب بھر کے89 پولیس افسران واہلکاروں کو انعامات دینے کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اس میں راولپنڈی رینج سے واحد انسپکٹر یاسر مطلوب کیانی کو انعام دیا گیا راولپنڈی کے انسپکٹر سابق ایس ایچ او تھانہ واہ صدر یاسر مطلوب کیانی کو دس سالہ بچی کے اغواء ریپ اور قتل کر نے کے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کو کیفر کردار تک پہنچانے پر کمنڈیشن سر ٹیفیکٹ سی سی ون اور 30 ہزار روپے نقد انعام دیتے ہو ئے کیا ، انسپکٹر یاسر مطلوب کیانی نے بطور ایس ایچ او تھانہ صدر واہ دس سالہ بچی کو اغواء کر کے ریپ کے بعد قتل کرنے والے ملزمان کا 48گھنٹوں میں سراغ لگایا اور درست تفتیش اور مکمل چالان تیار کیا جس سے ملزمان کو دو دو دفعہ سزائے موت عمر قید کی سزا ہوئی اس کامیابی ہر عوام علاقہ نے بھی ان کی کوششوں کو سراہا تھا ۔