انتخابات میں عوام پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں ،ناصر خا ن بنگو
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) پیپلز پارٹی را ولپنڈی ڈویژن کے نائب صدر ناصر خا ن بنگو نے کہا ہے کہ 2018کے انتخابات میں عوام پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے عوام کی محرمیوںکا خاتمہ کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر خا ن بنگونے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت ہی عوام کے مسائل حل کر سکتی ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی 2018کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آئندہ ملک کے وزیراعظم ہوں گے ۔2018کے انتخابات کے بعد پنجاب کا وزیر اعلی پاکستان پیپلز پارٹی کا ہو گا جبکہ دیگر صوبوں میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے ہی وزراء اعلی ہوں گے۔