بارود برآمدگی کیس،نامزد ملزم ڈاکٹر جاوید جرم ثابت نہ ہونے پر بری
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر1کے جج محمد اصغر خان نے بارود برآمدگی کے مقدمہ میں نامزد ملزم ڈاکٹر جاوید کو استغاثہ کی جانب سے جرم ثابت نہ کرنے پر بری کرتے ہوئے رہا کر دیامقدمہ میں گرفتارملزم ہومیوڈاکٹر جاوید کیخلاف سی ٹی ڈی حکام نے 2017 میںمندرہ ٹول پلازہ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے بارود و دیگر اشیاء برآمد کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا گزشتہ روز عدالت نے استغاثہ کی جانب سے جرم ثابت نہ کرنے اور شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزم کو بری کرتے ہوئے رہا کر دیا نہیں کر سکا جس پر عدالت نے ملزم کو بری کر دیا۔جمعہ کو ہی عدالت نے ٹارگٹ کلنگ ،بارود برآمدگی سمیت دیگر مقدمات میں شہادتیں قلمبند کرتے ہوئے مزید گواہوں کو طلب کر لیا ہیعدالت نے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج بارود برآمد گی کے مقدمات میں ملزم عبدالرحمن کیخلاف 1 گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت9 مئی ، ملزم غضنفر کیخلاف سماعت 11 مئی جبکہ عبدالواحد کیخلاف ٹارگٹ کلنگ کیس میں2 گواہان کے بیان قلمبند کر کے سماعت5مئی تک ملتوی کردی ۔