چوہدری نثار کو این اے 59 ، پی پی۔ 10 اور14 سے بھاری اکثریت سے کامیاب کر وائیں گے
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)چوہدری نثار علی خان کو حلقہ این اے 59 ، پی پی۔ 10 اورپی پی ۔14 سے بھاری اکثریت سے کامیاب کر وائیں گے ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال اور یونین کونسل لکھن کے چیر مین راجہ فیصل نے چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کے بعد اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے ملاقات میں چوہدری نثار علی خان کو دعوت دی کہ وہ رمضان سے قبل اپنا پہلا جلسہ اقبال پیلس میں کریں ۔انہوں نے کہا ہے کہ چاہے وہ پارٹی ٹکٹ سے الیکشن لڑیں یا آزاد حیثیت میںہم غیر مشروط طور پر چوہدری نثار کے ساتھ ہیں اور ان حلقوں میں چوہدری نثار کے لیے ڈور ٹو ڈور کمپین کا آغاز کر دیا ہے۔ان حلقوں کے عوام بھی چوہدری نثار علی خان سے پیار کرتے ہے کیونکہ وہ با اصول اور محب وطن سیاستدان ہیں ۔اور ان کی ملک اور اپنے حلقے کے عوام کے لیے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں چوہدری نثار کی سچائی اور اصول پسندی کی تعریف دشمن بھی کرتے ہیں ان کے دامن پر آج تک کوئی بھی داغ نہیں ہے