ملک ابرار،چوہدری ایازنے وارڈ4میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے،رشیداحمدخان
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ4رشیداحمدخان نے کہا ہے کہ پاکستان کے باشعورعوام جان چکے ہیں کہ صرف مسلم لیگ ن اوراسکی قیادت ہی ملک کی ترقی اورعوام کی بھلائی چاہتی ہے ،تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران سوائے تنقید کے کوئی کام نہیں کیا،نوازشریف کو سیاست سے آئوٹ کرنیوالے ناکام ہوچکے ہیں پہلے سے زیادہ عوام کی جانب سے نوازشریف اورمسلم لیگ ن کو پذیرائی مل رہی ہے آئندہ الیکشن میں صرف پنجاب ہی نہیں ملک بھرسے مسلم لیگ ن ریکارڈ ووٹ لیکر حکومت بنائیگی ان خیالات کااظہارانہوں نے وارڈ4کے معززین علاقہ کے ایک وفدسے اپنے آفس مغل آباد میں دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کیا،رشیداحمدخان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ایم این اے ملک ابرار،سابق ایم پی اے چوہدری ایازنے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران کینٹ بھر میں اورخصوصی طور پر وارڈ4میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے گلیوں،نالیوں کی تعمیر وپختگی،جنازہ گاہ کی تعمیر،پانی کی فراہمی کیلئے پائپ لائنیں بچھانے کے منصوبے،سیوریج لائنوں کی تنصیب،سٹریٹ لائٹس کی بحالی اورنئی لائٹس کی تنصیب جیسے اقدامات شامل ہیں جن کی بدولت آج کینٹ کے عوام ریلیف محسوس کررہے ہیں اورآئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن کو ہی کامیاب کراینگے۔