مزاحیہ اوراصلاحی سٹیج ڈرامہ ’پنڈی وال ہوٹل‘ پیش کیا گیا
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام مزاحیہ اوراصلاحی سٹیج ڈرامہ ’پنڈی وال ہوٹل‘ پیش کیا گیا۔کھیل کومنوربھٹی نے تحریرکیا ہے جبکہ اس کی ہدایات شمع نیازی نے دیں۔ فنکاروں میں حمیدبابر،انجم ملک،شہزادپپو،عینی بخاری،شاہدبھولا،شمع نیازی،جھلک علی،لیاقت شاہ،ارشدخان،انجم عباسی اورہیرشامل تھے۔سماجی مسائل پرمبنی اس کھیل کامرکزی خیال تھا کہ دوسروں کودھوکا نہیں دینا چاہیے اورسچ کا دامن ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہیے۔کھیل کے اختتام پرخطاب کرتے ہوئے ناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ تہذیب اورشائستگی کے دائرے میں رہتے ہوئے پیغام پہنچایا جا سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ اصلاحی کھیل آرٹس کونسل کی پہچان بن چکے ہیں۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے کہا کہ کونسل نے ہمیشہ صاف ستھری تفریح کے فروغ کے لیے اقدامات کیے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایسے لکھاریوں کوسامنے آنا چاہیے جواصلاحی پہلوکومدنظررکھتے ہیں۔انھوں نے کھیل کی ڈائریکٹرشمع نیازی کومبارکباددی۔