ڈائریکٹر اینٹی کرپشن مجرمان کو گرفتار کرنے میں ٹال مٹول کرنے کا نوٹس لیں،بیوہ مقصود بیگم
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈائریکٹر اینٹی کرپشن مجرمان کو گرفتار کرنے میں ٹال مٹول کرنے کا نوٹس لیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر طارق بسرانے 9ماہ سے انکوائری مکمل کرلی لیکن شنوائی نہ ہوئی ریلوے سکیم نمبر7 کی رہائشی بیوہ مقصود بیگم اور ان کے بیٹے راجہ عمران عنایت نے ریجنل ڈائریکٹر عارف رحیم کو دی گئی درخواست میں کہا کہ میں اور میری بیوہ والدہ اینٹی کرپشن آفس کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں لیکن مقدمہ درج نہیں کیا جا رہا ۔