راجہ عرفان امتیاز کی سٹیشن کمانڈر سے ملاقات، پانی کی قلت سے آگاہ کیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کی حدود میں پانی کی شدید قلت پر وائس پریزیڈنٹ نے معاملہ اعلیٰ سطح پر اٹھا دیا وائس پریذیڈنٹ چکلالہ بورڈ راجہ عرفان امتیاز نے جمعہ کو سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر شہزاد تنویر سے ملاقات کی اور انہیں آگاہ کیا کہ خانپور ڈیم میں پانی کی سطح گرنے سے سپلائی میں تعطل آگیا ہے جبکہ ٹیوب ویلوں میں بھی زیر زمین پانی کا لیول کم ہے اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ ٹیوب ویلوں میں پانی کی سطح نارمل رکھنے کیلئے ان کی چارجنگ کی جائے گی جس کیلئے ٹیوب ویلوں کے قریب زمین میں پانی کے ذریعے چاجنگ ہنگامی بنیادوں پر ہوگی تاکہ شہریوں کو پانی کے بحران سے بچایا جاسکے ۔