اسلام میں تفرقہ بازی سے منع کیا گیا ہے: ریاض نجفی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ حکم قرآنی ہے کہ کسی انسان کی آنکھ کے اشارہ سے بھی توہین نہ کی جائے ۔ اس کا نام بگاڑا جائے اور نہ ہی عیب جوئی کی جائے ۔ جبکہ کسی شخص کو پست کرنے، چغل خوری اور باہمی تفرقہ پیدا کرنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔اسلامی تعلیمات میں باہمی سماجی تعلقات او روابط کے فروغ پر بہت زور دیا گیا ہے۔کوئی مریض ہو تو اس کی عیادت کرنے کی تاکید ہے ، کوئی حج و زیارات کیلئے جا ر ہا ہو تو اسے ملنے اور دعا کرنے کیلئے کہنا چاہیے۔ اسی طرح کوئی مقدس زیارات یا کسی اور سفر سے واپس آئے تب بھی اس سے ملاقات کیلئے جانا چاہیے۔ذلیل ترین آدمی وہ ہے جو کسی کی توہین کرے۔ جس طرح دوسرے کی توہین جائز نہیں اسی طرح آدمی خود بھی ایسا کوئی کام نہ کرے جو توہین کا موجب ہو۔