سیاست وجمہوریت کو نادیدہ خلائی مخلوق کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دینگے: شاہ اویس نورانی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ ایم ایم اے کا منشور اسلامیت، پاکستانیت اور انسانیت کا آئینہ دار ہو گا۔ متحدہ مجلس عمل تمام مکاتب فکر کا حسین گلدستہ ہے۔ اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والے ووٹرز کی پہلی ترجیح ایم ایم اے ہے۔ سیاست و جمہوریت کو نادیدہ خلائی مخلوق کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے۔ عوامی ریلے کے سیلاب کے سامنے خفیہ ہاتھوں کی سیاسی انجیئرنگ ٹھہر نہیں سکے گی۔ متحدہ مجلس عمل 13 مئی کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرے گی۔