اسلامی ممالک کے اتحاد کیلئے مضبوط حکمت عملی کی کوشش قابل تحسین ہیں: عبدالغفار روپڑی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیرحافظ عبدالغفارروپڑی و پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا کہ پاکستانی قوم کا جینا اور مرنا اسلام اور پاکستان کیلئے ہے، پاکستان اور سعودی عرب مل کر امریکہ اور اس کے حواریوں کا مقابلہ کریں گے ، اسلامی اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کے استحکام اور انتہاء پسندی ، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مضبوط حکمت عملی بنانے کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔فلسطین اور ارض الحرمین الشریفین کی سلامتی و استحکام اور دفاع پوری امت کی ذمہ داری ہے ۔